ادبیات ماہیے – فریدہ انجم by قندیل 13 فروری, 2021 written by قندیل کیا شوخ جوانی ہے اس چاند سے چہرے کی کیا خوب کہانی ہے آنکھوں میں ہیں جو آنسو رت تیرے ملن کی ہے ہم کتنے ہیں بے قابو یہ تلخ حقیقت ہے کہتے ہیں جسے الفت اک طرفہ مصیبت ہے 13 فروری, 2021 0 comment 0 FacebookTwitterWhatsappTelegram