الہ آباد:الہ آباد ہائی کورٹ نے عید کے موقع پر مسجد کھولنے کے معاملے پر مداخلت سے انکار کر دیا ہے۔ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پہلے یوپی حکومت کے پاس مسجد کھولنے کے لئے عرضی دیں۔اگر حکومت کی طرف سے عرضی مسترد کی جاتی ہے تو اس مسئلے پر یوپی ہائی کورٹ مداخلت کرے گی۔ بتا دیں کہ عید کے موقع پر اتر پردیش میں مساجد کو کھولنے کو لے کر یوپی ہائی کورٹ کے سامنے عرضی رکھی گئی تھی۔عید کے موقع پر یوپی میں مسجد اور عید گاہ کھولنے کی مانگ کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے فی الحال راحت دینے سے انکار کیا ہے۔ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پہلے ریاستی حکومت سے درخواست کریں اگر ریاستی حکومت عرضی مسترد کرتی ہے تب ہائی کورٹ سماعت کرے گا۔یہ معاملہ عید کی نماز کے لئے یوپی کی مساجد اور عیدگاہو ں کو ایک گھنٹے کھولے جانے کی مانگ کو لے کر ہے۔ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ تمام مطالبات کے لئے براہ راست ہائی کورٹ آنا مناسب نہیں ہے۔ہائی کورٹ کے وکیل شاہد علی صدیقی کی عرضی پر ہائی کورٹ نے براہ راست مداخلت سے انکار کر دیا ہے اور ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے عرضی کا ازالہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں ڈالی گئی عرضی میں عید کی نماز کے لئے ریاست کے عیدگاہوں اور مساجد کو عید کے دن ایک گھنٹے کھولے جانے کی اجازت دینے کی مانگ کی تھی۔عید کے ساتھ ہی جون کے مہینے میں جمعہ کی نماز کے لئے ہر جمعہ کو ایک گھنٹہ کھولنے کی بھی اجازت کی طلب کی تھی۔اس کے لئے دلیل دی گئی تھی کہ عید اور جمعہ کی نماز جماعت کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔
Tag: