نئی دہلی:سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی جنہوں نے بھارت کو دو ورلڈ کپ جتایاتھا،نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کوالوداع کہاہے جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک خط لکھا ہے جس میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی تھی۔ اب مہندر سنگھ دھونی نے ٹویٹر پر اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اداکیاہے۔ دھونی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک فنکار،سپاہی اوراسپورٹس مین کی تعریف کی جائے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہر ایک اپنی محنت اور قربانی کو پہچانے۔ آپ کی نیک خواہشات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کاشکریہ۔مودی نے پہلے لکھاتھاکہ نئے ہندوستان کی روح آپ میں جھلکتی ہے جہاں نوجوانوں کی تقدیر اپنے خاندانی نام کا فیصلہ نہیں کرتی ، بلکہ ان کی اپنی جگہ اور نام ہے۔دھونی کوبی جے پی میں شامل ہونے کاآفرمل چکاہے۔
سابق کپتان
نئی دہلی:ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ دھونی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ دھونی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں ان کے پسندیدہ گلوکار کشور کمار کا گایا ہوا گانا ‘مین پل دو پل کا شاعر ہوں.’۔بج رہا تھا۔ اس گانے سے دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا ہے۔ انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ پچھلے سال جولائی میں کھیلا تھا۔ 2019 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہی دھونی کا آخری بین الاقوامی میچ تھا۔ دھونی ٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔ وہ دنیا کے واحد کپتان ہیں، جس نے اپنی کپتانی میں ٹیم کو تین تین آئی سی سی ٹرافیز دی ہیں۔ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ ، 2011 ورلڈ کپ اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ دھونی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انڈین پریمیر لیگ میں کھیلیں گے۔ دھونی چنئی سپر کنگز کے کپتان ہیں اور آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے لئے چنئی پہنچ گئے ہیں۔