نئی دہلی:اردو اکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کے ممبران کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ میں کہا کہ اردو اساتذہ کے لیے جو دہلی حکومت نے917 اسامیاں نکالی ہیں ان کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں، اس کے لیے انھوں نے اپنے ممبران سے گزارش کی ہے کہ ہر ممبر تین تین اسمبلی حلقوں میں جائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ زیادہ سے زیادہ ان اسامیوں کے لیے اہل امیدوار فارم پُر کریں اور اپنے طور پر واٹس ایپ، فیکس بک اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے اس خبر کو عام کریں اور اس بات کی کوشش کریں کہ کوئی اسامی خالی نہ رہ جائے۔واضح رہے کہ دہلی سب آرڈینیٹ سروسیز سلیکشن بورڈ(DSSSB) نے ڈائرکٹریٹ آف ایجوکیشن، حکومتِ دہلی کی جانب سے اردو اساتذہ کے تقرر کے لیے917 اسامیوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔اردو اساتذہ کے تقرر کے لیے اشتہار کی تفصیلات https://dssbonline.nic.in پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ آن لائن درخواست 4؍ جون 2021 سے شروع ہو چکی ہیں جو 3؍ جولائی 2021 (رات11.59 بجے تک) جاری رہیں گی۔ اس میٹنگ میں گورننگ کونسل کے ممبران میں جاوید رحمانی، سلیم چودھری،رخسانہ خان، شبانہ بانو، اسرارقریشی، محمد شکیل، محمد ضیاء اللہ، منے خاں، محمد نفیس منصوری کے ساتھ ساتھ دیگر ممبران میں میٹنگ میں شامل تھے۔
Tag: