میرٹھ:(پریس ریلیز)سابقہ مہینے میں اردو کے نوجوانوں کی صحیح رہنمائی اور ان کے روشن مستقبل کی غرض سے شعبہء اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے صدر پروفیسر اسلم جمشید پوری کی پہل پر ایک عالمی تنظیم ، بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمن Internatinoal Young Urdu Schollor Association (IYUSA)،آئیوسا کا قیام عمل میں آیا تھا۔ آئیوسا کی صوبائی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پرشاخوں کا قیام بھی عمل میں آرہا ہے۔
آئیوسا کے مشیر اعلیٰ پروفیسر اسلم جمشیدپوری نے بتایا کہ ہندوستان کے مختلف صوبوں میں انجمن کی شاخوں کے قیام کا عمل جاری ہے۔ مغربی بنگال ، بہار، جھارکھنڈ میں بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمن کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور تحریکی شکل میں فروغ اردو کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ کیرالا کی تنظیم قائم ہو چکی ہے۔ ڈاکٹرکے ۔پی شمس الدین اورڈاکٹر محمد سلیم پل صرا گت کے زیر نگرانی کیرالا کی کمیٹی کی تشکیل ہو گئی ہے۔ بتاریخ 26؍ ستمبر 2020 ء کو بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمن کی کیرل شاخ کاافتتاح عمل میں آئے گا جس کے سر پرست محترم عارف نقوی (جرمنی) اور صدارت ڈاکٹر کے وی نکولن فرمائیں گے۔ ان کے علاوہ محترم ایم حسین، ڈاکٹر کے سی عطاء اللہ خان،ڈاکٹر پی کے عبدالحمید(کیرالا) محترمہ صدف مرزا (ڈنمارک)بحیثیت مہمان شرکت کریں گے۔ اس خوبصورت انجمن میں نوجوان طلباء و طالبات کا تعارف انجمن میں شامل طلباء ہی پیش کریں گے، جبکہ ڈاکٹر کے پی شمس الدین اور ڈاکٹر سلیم پل صراط کا تعارف ڈاکٹر ارشاد سیانوی(شعبہء چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی ، میرٹھ) پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شاداب علیم (شعبہء اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) ادا کریں گی۔ پندرہ ممبران پر مشتمل اس کمیٹی میں ایک کنوینر ،دو کوآرڈی نیٹر اور بارہ مجلس عاملہ کے اراکین کی نامزدگی کی گئی ہے ۔ جو اس طرح ہے۔ محترم عبدالرشید کے کے(کنوینر)کے علاوہ عبدالسلام کے کے، عبدالمنیر پی، عبدالستار ایم پی، محترم انیس سی محترم ابوبکر امیر، محترم حفصل ر حمن این کے، محترم نوشاد ایم ، محترم راشیدہ سی وی کے، محترم ساجد موکن، ساجدہ ٹی اور محترم محمد سعید کے این مجلس عاملہ کے اراکین کی حیثیت سے شامل ہیں۔
Tag: