تفرقہ انگیز سیاست بنگال کے وقار کو نقصان پہنچا رہی ہے:امت شاہ

کولکاتہ:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ مغربی بنگال کی کھوئی ہوئی شان کو واپس لانے کی ضرورت ہے اور ریاست میں موجودہ تقسیم کی سیاست نے ’بنگال کے اس کے افتخار کو زک پہنچایا ہے۔امت شاہ کے مطابق مغربی بنگال مشہور شخصیات کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست پورے ملک میں روحانی بیداری کا مرکز ہوا کرتی تھی۔امت شاہ نے کہا کہ میں بنگال کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بیدار ہوں اور ریاست کے وقار کو واپس لانے کی ذمہ داری پوری کریں۔بی جے پی قائدین اپنے ریاست کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن دکھشی نیشور مندر پہنچے، یہاںانہوں نے پوجاارچنا کی۔امت شاہ نے کہا ،کہ میں نے پوری ریاست ، ملک اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی ’’پرارتھنا‘‘ کرتا ہوں۔ریاست کے بی جے خواتین سیل کی صدر سمیت کئے پارٹی ممبران شاہ کے ماتھے پر تلک لگاکر استقبال کیا۔اس کے بعد امت شاہ معروف گلوکار پنڈت اجے چکرورتی کے میوزک اسکول اور رہائش گاہ گئے۔ جہاں انہوں نے ان کے طلباء اور کنبہ کے افراد سے ملاقات کی۔