Home قومی خبریں تبلیغی جماعت کیس:اگلی سماعت 10جولائی کو

تبلیغی جماعت کیس:اگلی سماعت 10جولائی کو

by قندیل

نئی دہلی:تبلیغی جماعت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے غیر ملکی شہریوں کو ڈیپورٹ کرنے کا حکم دینے سے انکار کردیا ہے۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ مرکزپرمنحصر ہے۔ مرکزی حکومت کو نمائندگی دی جاسکتی ہے ، جس پرحکومت قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کیس میں اگلی سماعت 10 جولائی کو مقرر کردی ہے۔ دریں اثنا حکومت ان کے بارے میں جاری کردہ آرڈر کی کاپی انہیں دے گی۔اس سے قبل مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیاتھاجس میں کہا گیا تھا کہ نظام الدین جانے کے لیے2765 غیر ملکی تبلیغی شہریوں کو بلیک لسٹ کیاگیاہے جس میں تمام لوگوں کا سراغ نہیں لگایاجاسکا ہے۔ حکومت نے کہاہے کہ 1906لک آؤٹ سرکلرجاری کردیئے گئے ہیں جبکہ 11 ریاستوں نے ان کے خلاف لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی پر 205 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ مرکزی حکومت کاکہنا ہے کہ اب تک اس نے ہندوستان کے 9 غیر ملکی شہریوں سمیت 2679 غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں۔ اس میں کہاگیاہے کہ 227 غیر ملکی تبلیغی افراد نے آؤٹ سرکولر جاری کرنے یا بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کرنے سے پہلے ہندوستان چھوڑدیاتھا۔

You may also like

Leave a Comment