تبدیلی مذہب معاملے میں ای ڈی کا مضحکہ خیزدعویٰ، 2 ہزار روپے میں سرٹیفکیٹ جاری کرتے تھے قاضی

نئی دہلی:اتر پردیش میں تبدیلی مذہب کے ریکیٹ کیس میں ایک بڑا انکشاف کادعوی کیاگیا ہے۔ دوران تفتیش اس معاملے میں گرفتار قاضی جہانگیر کے انکشاف کے مطابق کاضی 2000 روپے میں تبدیلی مذہب کا سرٹیفکیٹ جاری کرتے تھے۔ اتر پردیش پولیس نے اس معاملے کے دستاویزات ای ڈی کے حوالے کردئے ہیں۔ ای ڈی جلد ہی اس معاملے میں منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق قاضی جہانگیر نے تفتیشی افسران کو دوران تفتیش بتایا کہ اس معاملے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے، لوگ ان کے سامنے آتے تھے اور کہتے تھے کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے اسلام قبول کررہے ہیں، تب ہی وہ سرٹیفکیٹ بناتے تھے۔