Home غزل تصویر نے پھر مجھ کو دکھایا وہی لمحہ ـ سعود عثمانی

تصویر نے پھر مجھ کو دکھایا وہی لمحہ ـ سعود عثمانی

by قندیل

تصویر نے پھر مجھ کر دکھایا وہی لمحہ
یہ تو وہی لمحہ ہے خدایا ، وہی لمحہ

آنکھیں ہیں کسی منظرِ گم گشتہ کی زد میں
ماضی سے مجھے ڈھونڈتا آیا وہی لمحہ

وہ جس کو بھلانے میں بہت سال لگے تھے
اک لمحۂ غفلت میں در آیا وہی لمحہ

بکھرے تھے مرے سامنے یادوں کے نگینے
ہیرے کی طرح چن کے اٹھایا وہی لمحہ

جگنو کی طرح ہے مرے اطراف میں لیکن
ڈھونڈا تو کبھی ہاتھ نہ آیا وہی لمحہ

You may also like

Leave a Comment