سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا دن: گل کی نصف سنچری ، جڈیجہ کے نام 4 وکٹ

سڈنی:ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر 338 رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم کے پاس ابھی بھی 242 رنز کی برتری ہے۔ چیتشور پجارا اور کپتان اجنکیا رہانے ناقابل شکست ہیں۔ دوسرے دن ٹیم انڈیا کی جانب سے اوپننگ میںگل اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ ہیرو رہے ۔ پہلے جڈیجہ نے آسٹریلیائی ٹیم کو 4 وکٹ لے کر 338رنز پر روک دیا۔ اس کے بعد گل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی نصف سنچری لگا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔دوسری اننگز میں دونوں ہندوستانی اوپنر روہت شرما اور گل پویلین لوٹ گئے۔ گل نے اپنے کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 101 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔ اس سے قبل غیر ملکی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ میں افتتاح کرنے والے روہت صرف 26 رنز بنا سکے۔ سڈنی ٹیسٹ سے پہلے روہت صرف پانچ ٹیسٹ کی 6 اننگز میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلے تھے ۔ یہ پانچ میچ 2019 میں ہندوستان میں کھیلے گئے تھے۔ اس میں 176 ، 127 ، 14 ، 212 ، 6 اور 21 رنزبنائے تھے۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور بطور اوپنر جنوبی افریقہ کے خلاف 212 رنز ہے۔دوسرے دن آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 166 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دوپہر کے کھانے سے پہلے دو بار بارش نے خلل ڈالا ، لیکن میچ زیادہ دیر تک نہیں رکا ۔ دریں اثنا ٹیم 172 رنز بنانے میں 8 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے پہلی اننگز میں جڈیجہ کے علاوہ جسپریت بمراہ اور نویدیپ سینی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ محمد سراج کو ایک وکٹ ملی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے 96 رنز بنانے میں 2 وکٹیں گنوا دیں۔ آسٹریلیا کے لئے پیٹ کمنس اور جوش ہیزل ووڈ نے 1-1 وکٹیں حاصل کیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*