Home بین الاقوامی خبریں سویڈن کو مسلمانوں کے عقائد کا احترام کرنا چاہئے: چین

سویڈن کو مسلمانوں کے عقائد کا احترام کرنا چاہئے: چین

by قندیل

بیجنگ :چین نے قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے حالیہ واقعے کے بعد سویڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اس افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ثقافتی یا مذہبی امتیاز کو ہوا دینے یا معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ ہمیں امید ہے کہ سویڈن مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی گروہوں کے مذہبی عقائد کا بھی احترام کرے گا۔ ترکی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف شدید اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment