Home مقبول ترین دہلی خواتین کمیشن کی چیئر پرسن سواتی مالیوال کی مدتِ کار میں توسیع

دہلی خواتین کمیشن کی چیئر پرسن سواتی مالیوال کی مدتِ کار میں توسیع

by قندیل

نئی دہلی: سواتی مالیوال ایک بار پھر دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن بنا دی گئی ہیں۔وہ مسلسل تیسری بار دہلی خواتین کمیشن کی سربراہی کریں گی۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے دہلی کمیشن برائے خواتین کی موجودہ ٹیم کو ایک اور مدت دینے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سواتی مالیوال 2015 سے مسلسل دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ ہیں۔ دہلی کے سی ایم کجریوال نے ٹویٹ کرکے سواتی کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دہلی خواتین کمیشن اچھاکام کررہا ہے۔ ان کی مدت پوری ہونے والی تھی ، میں نے موجودہ کمیشن کی ایک اور مدت کی منظوری دے دی ہے۔ سواتی جی اور ان کی ٹیم کو نیک خواہشات۔ اس طرح اچھے کام کو جاری رکھیں۔

You may also like

Leave a Comment