Home قومی خبریں سوامی اگنی ویش کے انتقال پر ایس ڈی پی آئی کا اظہار تعزیت

سوامی اگنی ویش کے انتقال پر ایس ڈی پی آئی کا اظہار تعزیت

by قندیل

نئی دہلی:(پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے بیان میں سوامی اگنی ویش کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاشزم کے خلاف صف اول کے جنگجو سوامی اگنی ویش کا انتقال سیکولر ہندوستان کیلئے بہت بڑا خسارہ ہے۔ سوامی جو ہمیشہ سیکولرازم کیلئے آواز بلند کرتے رہے تھے وہ بلاشبہ سنگھ پریوار کے جسم کا کانٹا تھے۔ یہاں تک کہ ہندوتوا طاقتوں نے متعدد بار ان پر جسمانی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ سوامی اگنی ویش نے سماجی انصاف اور دبے کچلے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے سماجی جمہوریت کے نظریے کا ساتھ دیا۔ سوامی اگنی ویش ایک سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے ہریانہ کے وزیر تعلیم، استاد، وکیل وغیرہ کی حیثیت سے اپنی قابل ستائش خدمات کے ذریعے عوام کی توجہ حاصل کی تھی۔ ایم کے فیضی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ سوامی اگنی ویش پیدائشی طور پر ایک برہمن تھے جنہوں نے ملک میں پسماندہ اور دبے کچلے لوگوں کے سماجی انصاف کیلئے اپنی زندگی وقف کی تھی۔ سماجی جمہوریت اور سیکولر ہندوستان کیلئے لڑنے والے تمام لوگوں کیلئے ہمیشہ وہ ایک محرک رہے تھے۔

You may also like

Leave a Comment