سشیل کمارشندے کا دردچھلکا،کانگریس میں بحث و مباحثے کی روایت نہیں

نئی دہلی :کانگریس پارٹی میں پرانے قائدین کی ناراضگی اب منظرعام پر آرہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما سشیل کمار شندے نے پارٹی کے خلاف ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب کانگریس میں بحث ومباحثے کی روایت ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس غلط پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور ایسی صورتحال میں پارٹی کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے خود شناسی کی ضرورت ہے۔پونے میں ایک پروگرام میں سشیل کمارشنڈے نے کہاہے کہ کانگریس کی مباحثے اور بات چیت سے متعلق میٹنگ منعقد کرنے کی روایت ختم ہوگئی ہے۔ مجھے اس کا افسوس ہے۔ پارٹی کو خود شناسی کی ضرورت ہے۔ ہماری پالیسیاں غلط ہوسکتی ہیں ، لیکن ان کو درست کرنے کے لیے ایسے سیشنوں کی ضرورت ہے۔ ایک وقت تھاجب پارٹی میں میرے الفاظ اہم تھے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اب ہیں یا نہیں