Home قومی خبریں سپریم کورٹ نے اپنافیصلہ پلٹا،جگن ناتھ رتھ یاترا کی اجازت

سپریم کورٹ نے اپنافیصلہ پلٹا،جگن ناتھ رتھ یاترا کی اجازت

by قندیل

نئی دہلی:پوری میں جگن ناتھ رتھ یاترا کو سپریم کورٹ سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔کورونا کے پیش نظر سپریم کورٹ نے رتھ یاترا کی شرائط کے ساتھ اجازت دی ہے۔ عدالت نے کہاہے کہ طاعون کی وبا کے دوران بھی ، رتھ یاترا محدود عقیدت مندوں کے مابین ہوئی ہے ۔آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پوری رتھ یاترا پرسریم کورٹ نے خودپابندی لگائی تھی اورتبصرہ کیاتھاکہ بھگوان بھی ہمیں معاف نہیں کریں گے۔لیکن جیسے ہی مرکزی حکومت اوربی جے پی سمیت متعددلوگوں کی طرف سے درخواستیں داخل کی گئیں،عدالت کاموقف بدل گیااوراب مشروط اجازت مل گئی ۔یعنی خودعدالت نے اپنافیصلہ پلٹاہے۔ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کی گئیں۔ پیر کو سپریم کورٹ میں ان درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اس معاملے میں ، چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ایس اے باوڈے نے تین ججوں کی بینچ تشکیل کی۔ اس بنچ میں سی جے آئی ایس اے بووڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس دنیش مہیشوری شامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment