Home قومی خبریں سپریم کورٹ کھلا،لیکن 3 ماہ تک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی سماعت

سپریم کورٹ کھلا،لیکن 3 ماہ تک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی سماعت

by قندیل

نئی دہلی:50 دن کے بجائے ایک ہفتہ طویل علامتی موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد پیر سے سپریم کورٹ کھل تو گیا لیکن یہ بات صاف ہوگیا کہ ستمبر تک کمرہ عدالت میں پہلے کی طرح عام سماعت نہیں ہوسکے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اگلے تین ماہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی سماعت ہوگی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت لاک ڈاؤن سے دو روز قبل 23 مارچ کو شروع ہے۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ساتھ سپریم کورٹ میں ورچوئل سماعت کا عمل کم از کم ستمبر تک جاری رہے گا۔عدالت کھلنے سے پہلے سپریم کورٹ انتظامیہ نے وکیلوں کو ایک آن لائن معلومات کا سرکلر بھیجا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ جن وکلا کو عدالت میں پیش ہونا ہے ان کے پاس اپنا موبائل، لیپ ٹاپ، پی سی یا آئی پیڈ 4 جی ٹکنالوجی کے ساتھ لائن والا انٹرنیٹ کنکشن ہے،جس میں ڈیٹا ٹرانسفرکی رفتار کم سے کم 2 MB فی سیکنڈ ہو تاکہ صحیح تصویر اور آواز عدالت تک پہنچ سکے۔گرمیوں کی تعطیلات سے قبل سماعت میں آڈیو۔ ویڈیو کی پریشانی سب سے زیادہ سامنے آئی۔

You may also like

Leave a Comment