Home قومی خبریں سپریم کورٹ کاآر ٹی آئی کارکن اکھل گوگوئی کو ضمانت دینے سے انکار

سپریم کورٹ کاآر ٹی آئی کارکن اکھل گوگوئی کو ضمانت دینے سے انکار

by قندیل

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے آر ٹی آئی کارکن اکھل گوگوئی کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ آسام میں سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران گوگوئی کو سخت یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، الزام ہے کہ گوگوئی کی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کے بعد تشدد کے واقعات رونما ہوئے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اس سطح پر ضمانت دینے پر غور نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ سے پہلے گوہاٹی ہائی کورٹ نے کرشک مکتی سنگرام پریشد اور رائجور دل اکھل گوگوئی کی درخواست کی ضمانت مسترد کردی تھی۔ جسٹس کلیان رائے سورانا اور جسٹس اجیت بارٹھاکرکی ہائیکورٹ کی بنچ نے اکھل گوگوئی کی درخواست کی ضمانت مسترد کردی تھی۔ گوگوئی کے خلاف متعدد دفعات لگائی گئی تھیں۔ ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے گوگوئی پر سخت تبصرہ کیاتھا۔ عدالتی بنچ نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف اکھل گوگوئی کا احتجاج ستیہ گرہ نہیں بلکہ دہشت گردانہ سرگرمی تھی۔ گوگوئی کو دسمبر 2019 میں شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف مبینہ پرتشدد احتجاج کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد وہ گوہاٹی سنٹرل جیل میں بند ہیں۔ گوگوئی کو 12 دسمبر 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں یہ معاملہ قومی تفتیشی ایجنسی کو بھیجا گیاتھا۔

You may also like

Leave a Comment