سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناراض ، چیف جسٹس کوخط لکھا

نئی دہلی:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سینئر ایڈوکیٹ دشینت دیو نے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کوخط لکھا ہے کہ جسٹس ارون مشرا کی سبک دوشی میں انھیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بولنے کی اجازت نہ ہوناان کی بدنامی ہے۔ دشینت دیو نے کہاہے کہ وہ رواں سال دسمبر میں اپنی مدت ملازمت کے اختتام تک سپریم کورٹ کے زیر اہتمام کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ دیو نے سی جے آئی بوبڑے کو ایک خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اس درجے پر آگیا ہے جہاں جج بار سے خوفزدہ ہیں۔ یاد رہے کہ جج آتے ہیں اور جاتے ہیں لیکن بار طے رہتاہے۔دشینت دیونے کہا ہے کہ وہ رواں سال دسمبر میں اپنی مدت ملازمت کے اختتام تک سپریم کورٹ کے زیر اہتمام کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔