سپریم کورٹ کا ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع پر مرکز کو نوٹس

دہلی:سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر منگل کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان درخواستوں پر 10 دن کے بعد سماعت کرے گی ،ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور کانگریس لیڈران جیا ٹھاکر، رندیپ سنگھ سورجے والا، ساکیت گوکھلے، مہوا موئترا اور ایڈوکیٹ ایم ایل شرما کے علاوہ کرشن چندر سنگھ اور ونیت نارائن نے ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع کو چیلنج کیا تھا۔