سپریم کورٹ کی ایمس کوہدایت ،کہا – پی جی میڈیکل کے داخلہ امتحان ایک ماہ بعد کرائیں

نئی دہلی: جمعہ کو سپریم کورٹ نے آئی این آئی سی ای ٹی 2021 امتحان کے لئے 16 جون کی تاریخ طے کرنے کے فیصلے کومن مانا قرار دیا اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کو ایک ماہ کے بعد پی جی میڈیکل داخلہ امتحان کرنے کی ہدایت کی۔جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل میں داخلہ لینے کے لیے ڈاکٹروں کی درخواست پر یہ ہدایت دی ہے ۔ درخواست میں آئی این آئی سی ای ٹی 2021 امتحان کے لیے 16 جون کی تاریخ طے کرنے والے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔بنچ نے کہا کہ امتحان کی وجہ سے امیدواروں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے امتحان ملتوی کرنے کی ضرورت ہے اور کورونا ڈیوٹی کی وجہ سے متعدد ڈاکٹر امتحانات مراکز سے دور مقامات پر کام کررہے ہیں۔ ایمس کے ذریعہ منعقدہ اس قومی سطح کے امتحان میں 815 نشستوں کے لئے تقریباً 80000 امیدوار ہیں۔ یہ 815 نشستیں ایمس اور پڈوچیری،این آئی ایچ اے این ایس بنگلورو اور پی جی آئی ایم ای چنڈی گڑھ کے آٹھ انسٹی ٹیوٹ میں ںہیں۔اس سے پہلے آئی این آئی سی ای ٹی 2021 کا امتحان 8 مئی کو ہونا تھا لیکن کورونا وبائی امراض کی وجہ سے اس کا انعقاد 16 جون کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔