Home قومی خبریں سپریم کورٹ نے یوگی سرکارکی درخواست مستردکردی،پرڈاکٹر کفیل خان نے کہا ،مجھے انصاف مل گیا 

سپریم کورٹ نے یوگی سرکارکی درخواست مستردکردی،پرڈاکٹر کفیل خان نے کہا ،مجھے انصاف مل گیا 

by قندیل

 

نئی دہلی:گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر اترپردیش حکومت (یوپی سرکار)کودھچکالگا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ڈاکٹر کفیل کو بڑی راحت دیتے ہوئے یوپی حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔جس کے بعد ڈاکٹر کفیل خان نے ٹویٹ کیاہے کہ انہیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اور انصاف مل گیا۔ڈاکٹر کفیل خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کی درخواست کو مسترد کردیا جس نے میرے راسوکا کے تحت میری نظربندی منسوخ کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ مجھے عدالت پر پورا اعتماد تھا اور مجھے انصاف ملا۔ بہت بہت شکریہ / شکریہ / شکریہ۔ الحمدللہ ۔ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹرکفیل خان نے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کا تبصرہ لکھاہے کہ ایسالگتا ہے کہ ہائی کورٹ نے اچھا حکم دیا ہے۔ ہمیں ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے۔بتادیں کہ یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف این ایس اے کے الزامات کو مسترد کرنے کی مخالفت کی تھی۔ حکومت کی درخواست میں کہاگیاتھا کہ ڈاکٹر کفیل کی اس طرح کے بہت سارے جرائم کرنے کی تاریخ ہے،جس کی وجہ سے تادیبی کارروائی عمل میں آئی ہے۔ انھیں ستمبر میں الہ آباد ہائی کورٹ نے رہا کیا تھا۔ وہ 7 ماہ تک جیل میں رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment