سپر اوور میں ہٹ مین کے سپر چھکے

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کیا قبضہ
ہیملٹن:
ہندوستانی اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی 20 مقابلہ ٹائی ہو گیا، جس کے بعد سپر اوور کھیلا گیا۔سپر اوور میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز بنا کر ٹیم انڈیا کو 18 رنز کا ہدف دیا۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ٹیم انڈیا کے اوپنر روہت شرما اور لوکیش راہل کریز پر آئے۔اس دوران آخری 2 گیندوں پر ہندوستان کو 10 رنز کی ضرورت تھی روہت شرما نے فلک فوس 2 چھکے لگاکر سیریز پر قبضہ کر لیا۔پانچ میچوں کی اس سیریز میں ہندوستان 3-0 سے آگے چل رہی ہے۔اس دلچسپ مقابلے میں آخری کے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگانے والے روہت شرما کو پلیئر آف دی میچ کیا گیا۔جیت کے لیے 180 رن کے ہدف کے بالکل قریب پہنچ چکی نیوزی لینڈ ٹیم کو آخری اوور میں محمد سمیع نے 179 رن پر روک دیا جس سے میچ سپر اوور تک کھچا۔سمیع نے 20 ویں اوور میں پہلے کین ولیمسن اور آخری گیند پر راس ٹیلر کو بولڈ کرکے میزبان ٹیم سے جیتنے کا یہ پہلا موقع چھین لیا۔جسپریت بمراہ نے سپر اوور ڈالا۔ جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک چھکا اور ایک چوکا جبکہ مارٹن گپٹل نے ایک چوکا لگایا، جس سے میزبان ٹیم نے 17 رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے سلامی بلے بازی روہت شرما اور لوکیش راہل اترے لیکن پہلی چار گیند پر صرف آٹھ رن بن سکے۔آخری دو گیند پر 10 رنوں کی ضرورت تھی اور روہت نے ٹم ساؤتھی کی آخری دو گیندوں پر دو فلک بوس چھکے لگاکر ہندوستان کو جیت دلائی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*