سننداپشکر موت معاملہ: دہلی کی عدالت سے ششی تھرور الزام سے بری قرار

 

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور جنہیں سنندا پشکر موت کیس میں ملزم بنایا گیا تھا،ان کو دہلی کی ایک عدالت نے بری کردیا ہے۔ سننداپشکر تھرور کی بیوی تھیں۔ 17 جنوری 2014 کو سننداپشکر کی دہلی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پراسرار طور پر موت ہوگئی۔ اپنی موت سے کچھ دن پہلے سننداپشکر نے الزام لگایا تھا کہ تھرور کے پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ تعلقات تھے۔سننداکی موت کے معاملے میں دہلی پولیس نے ششی تھرور کو ملزم بنایا تھا اور ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307، 498 اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، لیکن سات سال بعد دہلی کی رائوج ایوینیو کورٹ نے تھرور کو تمام الزامات سے بری کردیا۔ عدالت سے راحت ملنے کے بعد تھرور نے کہا کہ اس نے ساڑھے سات سال اذیت میں گزارے۔ تاہم ششی تھرور اس معاملے میں ایک بار بھی گرفتار نہیں ہوئے اور انہیں ضمانت ملتی رہی ہے۔