ترکی:سلطان عبدالحمید کے پوتے کی وفات،صدر اردگان کا اظہارِ تعزیت

انقرہ:سلطنت عثمانیہ کے سلطان عبدالحمید دوئم کے چوتھی نسل سے پوتے شہزادہ عبدالکریم دندار عثمان اولو شام کے دارالحکومت دمشق میں وفات پا گئے ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے متوفی شہزادہ عبدالکریم دْندار عثمان اولو کے بھائی اور خاندانِ عثمانیہ کے بزرگ ہارون عثمان اولو کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔عثمان اولو نے بھی صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کے لیے دعا گو ہیں۔ملاقات میں ترکی کے ٹیلی وژن چینل ٹی آر ٹی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل پایہ تخت عبدالحمید پر بھی بات چیت کی گئی۔ہارون عثمان اولو نے کہا کہ وہ ڈرامہ دیکھتے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان نے ہارون عثمان اولو کی اہلیہ فریضت عثمان اولو اور بیٹی نورخان عثمان اولو کے ساتھ بھی ملاقات کی۔انہوں نے بھی 26 فروری کو 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے صدر ایردوان کو مبارکباد دی تھی۔