سبرامنیم سوامی نے شمارکرائے 26 نکات،کہا،لگتا ہے کہ سشانت کاقتل ہوا

نئی دہلی:بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی سشانت سنگھ راجپوت کیس میں شروع سے ہی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ دوسری جانب سشانت کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی کے خلاف خود کشی کرنے کے الزامات سمیت متعدد سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اب سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ سشانت کا قتل ہوا ہے اور انہوں نے یہ ثابت کرنے کے لئے 26 نکات دئے ہیں۔سبرامنیم نے ٹویٹ کیا ہے، ساتھ ہی کیپشن دیاہے، مجھے لگتاہے کہ سشانت کا قتل ہوا؟ اس میں انہوں نے 26 نکات لکھے ہیں۔ یہ باتیں سشانت کے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر اٹھاچکے ہیں، جیسے پھانسی کے نشانات کی پوزیشن، کمرے میں اینٹی ڈپریشن ادویات کی موجودگی، آنکھوں کا باہر نہ نکلنا، منہ سے جھاگ کانہ نکلنا، زبان کا باہر نہ نکلنا وغیرہ۔دوسرے ٹویٹ میں سبرامنیم سوامی نے لکھا ہے کہ ممبئی فلم مافیا نے ایک خاتون کوٹھکانے لگانے کا فیصلہ لے لیا ہے تاکہ قتل کا معاملہ 15 کروڑ کے جھگڑے کا معاملہ بن جائے۔ ممبئی فلم مافیا سے توجہ ہٹانے کے لئے کسی خاتون کو قربان کرنا آسان ہے۔