اسٹورٹ بنّی کافرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

 

نئی دہلی:ہندوستانی آل راؤنڈر اسٹورٹ بنی نے پیر کو فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔سینتیس سالہ بنی نے اپنے کیریئر کا آغاز اپنی ریاست کرناٹک کی جانب سے کیا۔ وہ ہندوستان کے لیے چھ ٹیسٹ، 14 ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں نظر آئے۔ ان کے والد راجر بنی بھی ہندوستان کے لیے کھیل چکے ہیں۔بنی نے ایک بیان میں کہاکہ میں آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی نے مجھے بے حد خوشی دی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔بنّی نے بین الاقوامی سطح پر زیادہ رنز نہیں بنائے لیکن انہوں نے جون 2014 میں ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف صرف چار رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔یہ اب بھی ون ڈے میں ہندوستان کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔ انہوں نے 1993 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12رن دے کر 6وکٹ لے کر انیل کمبلے کا ریکارڈ توڑ ا۔بنی کو 95 فرسٹ کلاس میچوں میں کھیلنے کا تجربہ بھی ہے۔ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی چند ٹیسٹ میچوں میں انہیں آزمایا لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے جولائی 2014 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبو میں 78 رنز بنائے تھے۔ یہ چھ ٹیسٹ میچوں میں ان کی واحد ففٹی ہے۔2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ میں ایک اوور میں 31 رنز دینے کے بعد ان کا بین الاقوامی کیریئر بھی ختم ہو گیا۔بنی نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ، مختلف ٹیموں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بطور کھلاڑی ترقی دینے میں مدد کی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*