Home قومی خبریں عید کے موقعے پراتر پردیش میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

عید کے موقعے پراتر پردیش میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

by قندیل

نئی دہلی: عیدکے موقع پر اتر پردیش میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔مدھیہ پردیش اور دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ جھڑپوں کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو لے کر کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں 31,151 مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ جن میں سے 2846 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے اور ان مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پی اے سی کی 46 کمپنیاں اور مرکزی مسلح افواج کی 7 کمپنیاں لکھنؤ سے مختلف اضلاع میں بھیجی گئی ہیں۔ یہ تعیناتی ضلعی پولیس کے علاوہ کی گئی ہے۔عید کے موقع پر سیکورٹی کی خلاف ورزی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 29808 امن میٹنگوںکاانعقاد بھی کیا گیا ہے۔دہلی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عید کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید الفطر کا تہوار منگل کو منایا جائے گا اور پیر 30 واں اور آخری روزہ ہوگا۔ فتح پوری مسجد کے شاہی امام مولانا مفتی مکرم احمد نے بتایاہے کہ دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لیے عید 3 مئی بروز منگل کو منائی جائے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ اتر پردیش، بنگال، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور راجستھان سمیت کسی بھی ریاست سے چاند نظر آنے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment