اسپن بولدک میں طالبان پر 100 شہریوں کی ہلاکت کا الزام

 

کابل:افغانستان کی وزارت داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان نے اسپن بولدک میں 100 سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ طالبان نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی جانب سے دس صوبوں میں آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو طالبان کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق طالبان نے ہلمند کے ضلع گرمسیر اور مارجہ پر قبضہ جبکہ غازی آباد کا محاصرہ کرلیا۔ اس دوران جھڑپوں میں 19 سیکورٹی اہل کار ہلاک ہوئے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*