Home قومی خبریں ایس پی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو بڑی راحت،5 مقدمات میں ملی ضمانت

ایس پی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو بڑی راحت،5 مقدمات میں ملی ضمانت

by قندیل

رام پور:رام پور ضلع کے ڈنگر پور بستی میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں درج مقدمہ میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو راحت ملی ہے۔ رام پور کی اسپیشل کورٹ نے 5 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کانام اس مقدمے میں شامل کیاتھا۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں ڈنگر پور کالونی میں کچھ مکانات مسمار کردیئے گئے۔ حکومت تبدیل ہونے کے بعد اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان مقدمات میں دفعہ 120 بی کے تحت مقدمے میں اعظم خان کا نام بھی شامل تھا۔ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان گذشتہ 11 ماہ سے سیتا پور جیل میں ہیں۔ اعظم خان کو متعدد مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ گزشتہ دنوں پولیس نے معاملوں میں اعظم خان کے خلاف گنج تھانے کے ڈنگر پور میں مکان خالی کرنے کے نام پر ڈکیتی کی سازش کرنے کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ رام پور کے رکن اسمبلی کو اسپیشل کورٹ نے ان میں سے 5 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر 19 مقدمات میں سماعت کرکے کارروائی کوآگے بڑھائی گئی ہے۔دوسری جانب عدالت نے اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے کے دو تاریخ پیدائشی سرٹیفکیٹ کے خلاف درج کیس میں سماعت کے لیے 22 فروری کی سماعت کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

You may also like

Leave a Comment