Home قومی خبریں سونیا گاندھی نے بہاراپوزیشن کی میٹنگ طلب کی

سونیا گاندھی نے بہاراپوزیشن کی میٹنگ طلب کی

by قندیل

پٹنہ:ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بہار میں حزب اختلاف کی میٹنگ طلب کی ہے۔ 22 مئ کی سہ پہر ساڑھے تین بجے ایک میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں آر جے ڈی سے تیجسوی یادو،ہندوستان عوام مورچہ سے جیتن رام مانجھی اور آر ایل ایس پی صدر اوپیندر کشواہا شریک ہوں گے۔عظیم اتحاد کی ایک اورپارٹی کواس میٹنگ کے لیے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ تمام لیڈران اپنی رہائش گاہ سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ ہندوستان عوام مورچہ کے قومی ترجمان دانش رضوان نے یہ اطلاع دی ہے۔دانش رضودی نے کہاہے کہ اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتیں لاک ڈاؤن اور کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گی۔ اس کے علاوہ، اس معاملے پر ایک سنجیدہ بحث ہوگی کہ ریاست میں واپس آنے والے مزدوروں کوکس طرح زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایاہے کہ اجلاس میں نتیش حکومت کو گھیرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران کارکنوں کو کس طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس پرتبادلہ خیال ہوگا تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ بتادیں کہ بہار اسمبلی انتخابات میں ابھی صرف 5 ماہ باقی ہیں اور اس میٹنگ کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment