سونے کی قیمت نے بنایانیاریکارڈ

نئی دہلی:لاک ڈاؤن 4 کے آغاز کے پہلے ہی دن سونے نے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم چی ایکس) پر سودے میں سونے کی قیمت 47500 کے اوپر نکل گئی ہے۔اسی طرح امریکہ چین میں بڑھتی کشیدگی اور کمزور اقتصادی اعداد و شمار کی وجہ سے بین الاقوامی اسپاٹ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت قریب ساڑھے 7 سال کی سب سے اعلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔چاندی میں بھی کاروبار گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کے مقابلے 2586 روپے فی کلو بڑھ کر 48053 روپے کلو تک پہنچ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1.1 فیصد بڑھ کر 1760.85 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔جمعہ کو ہندوستانی فیوچر مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 47067 روپے فی 10 گرام کی نئی سطح پر پہنچ گئی تھی،ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروبار تقریبا ٹھپ ہی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن 4 میں ہی سوناکی قیمت 50 ہزار تک پہنچ جائے گی۔سونے کی قیمتوں میں پیر کو بہترین مضبوطی دیکھنے کو ملی۔ایم سی ایکس پر اس کی قیمت مسلسل 46 ہزار روپے کے اوپر بنی ہوئی ہے۔