سوشل میڈیا پرایم ایچ آرڈی کے نام کی تبدیلی کااثرشروع

 

نئی دہلی:

وزارت برائے فروغ انسانی وسائل (ایم ایچ آر ڈی) کا نام تبدیل کرکے وزارت تعلیم (ایم او ای) کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ29 جولائی کو مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیاہے۔ وزارت تعلیم کی ویب سائٹ اور وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک کے سوشل میڈیا پیج کوبھی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل سے تبدیل کرکے وزارت تعلیم کردیا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ کے وزیر رمیش پوکھریال نشانک وزیرتعلیم ہیں اورسنجے دھوتری وزیرمملکت برائے تعلیم ہیں۔تاہم وزارت کی ویب سائٹ کایو آر ایل ابھی تبدیل نہیں کیاگیاہے۔ وزارت تعلیم کی سرکاری ویب سائٹ mhrd.gov.in کے نام سے ہے۔وزارت کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کی منظوری کے دوران کابینہ نے قبول کیاہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسوڈیا نے ایم ایچ آر ڈی کا نام تبدیل کرکے وزارت تعلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ دہلی کے وزیرتعلیم نے کہاہے کہ تاہم وزارت کا نام تبدیل کرنا کافی نہیں ہے۔ وزارت کے پورے ڈھانچے کو تبدیل کرناپڑے گا۔