صرف لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہم نہیں جیت سکتے:پرشانت کشور

نئی دہلی:مشہورانتخابی پالیسی سازپرشانت کشورنے وائرس کے بڑھتے معاملات پرتشویش ظاہرکی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہاہے کہ صرف لاک ڈاؤن کے سہارے بھارت نہیں جیت سکتاہے۔گزشتہ 40 دنوں میں صورت حال خراب ہی ہوئی ہے لیکن ہم حقیقت تسلیم کو تیار نہیں ہیں۔پرشانت کشورنے کہاہے کہ واضح ہے کہ صرف لاک ڈاؤن سے ہم جیت نہیں سکتے ہیں۔ہم جیسے بھی جائزہ لیں، گزشتہ 40 دنوں میں صورت حال خراب ہی ہوئی ہے، لیکن ہم حقیقت تسلیم کرنے اور اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ اس طرح سے 17 مئی کے بعدبھی صورت حال بگڑتی نظر آئے گی۔