پھلواری شریف:آل انڈیا ملی کونسل کے مشن تعلیم 2050ء کی تعلیمی تحریک کو تیزکرنے اورتعلیم کے تئیں مسلم طلباء میں ذوق وشوق پیداکرنے کی غرض سے آل انڈیا ملی کونسل کے قومی اجلاس ۱۲؍تا ۱۴؍نومبر کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاستی ملی کونسل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و عقیدت پیداکرنے کی غرض سے ۱۴؍نومبر کو اسکول اورمدارس کے طلبا کے لیے سیرت کوئیز وجنرل نالج کوئیز کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقابلہ جاتی کوئیزمیں شرکت کے مجاز پانچویں سے دسویں کلاس کے طلبا وطالبات ہوں گے ،طلبا اورطالبات کو دوزمروں میں تقسیم کیا جائے گا،پہلا زمرہ درجہ پنجم سے درجہ ہفتم تک کے طلبا وطالبات کے لیے ہوگا،جب کہ دوسرا زمرہ آٹھویں سے دسویں تک کے طلبا وطالبات کے لیے ہوگا،پٹنہ اورپھلواری شریف کے تمام اسکولوں کے صدر مدرسین وڈائرکٹر اورگارجین سے ملی کونسل گزارش کرتی ہے کہ وہ اپنے طلبہ کا رجسٹریشن پانچ نومبر تک دفتر ملی کونسل پھلواری شریف پٹنہ میں آکریا مندرجہ ذیل واٹسپ پر9608648189/9431240184/9044307584کروالیں،اس کوئیز میں کامیاب طلباء کو ملی کونسل بہار سند کے علاوہ انعام سے سرفراز کرے گی،کوئیز کاسوال نامہ تین نومبر تک ان شاء اللہ اسکولوں کو بھیج دیا جائے گا۔یہ اطلاع آفس سکریٹری مولانا محمد رضاء اللہ قاسمی صاحب نے دی۔