Home قومی خبریں ”سرسید احمد خان اور ان کے رفقا“ پررام جئے پال کالج میں ویب لکچر منعقد

”سرسید احمد خان اور ان کے رفقا“ پررام جئے پال کالج میں ویب لکچر منعقد

by قندیل

چھپرہ:رام جئے پال کالج، جئے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ،بہار کے شعبہ اردو کی جانب سے ویبینار بعنوان ”سرسید احمد خان اور ان کے رفقاء“بتاریخ 3 جون 2020ء کو دوپہر 12 سے 2تک منعقد کیا گیا۔ اس ویب لکچرسریز میں ہندوستان وپاکستان کے تمام محبان اُردو شریک ہوئے۔ ویب لکچر کا آغاز رام جئے پال کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سدھاردھ شنکر سنگھ کے استقبالیہ تقریر سے ہوا۔ جس میں کُل چار اساتذہ نے لکچر دیا۔ اس کا پہلا لکچر سنسکرت اور اُردو زبان کے درمیان رشتے پر ڈاکٹرپرمود بھارتیہ نے دیا بعد ازاں ڈاکٹر شاذیہ عمیر صاحبہ(شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی) نے ”شبلی نعمانی ایک ادیب اور دانشور“ کے نام سے بہت ہی جامع تحقیقی لیکچر پیش کیا۔ پروفیسر سید فضل اللہ مکرم(حیدرآباد سنٹر ل یونیورسٹی) نے ”حالی کی ادبی خدمات“ پر جامع اور بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی صاحب (صدر شعبہ اُردو،جئے پرکاش یونیورسٹی)نے ”سرسید احمد خان: نوآبادیاتی اور کثیر ثقافتی تناظر“ پر مدلل مثالوں سے سرسید کی مذہبی رواداری پر تفصیلی گفتگو کی۔ اور پروگرام کا اختتام IQACکے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دینیش بلّبھ نے اپنے ہدیہئ تشکر کے ذریعہ کیااور اپنی اردو زبان سے وابستگی کا اظہار بھی کیا۔ اس ویب لکچر میں رام جئے پال کے اساتذہ ڈاکٹر راکیش یاداؤ، ڈاکٹر ایم۔ایف شایان، ڈاکٹر شیواپرکاش یاداؤ، ڈاکٹر ایمن ریاض، ڈاکٹر منیش سنگھ، ڈاکٹر گناشنکر یادو کے علاوہ بہار کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے ُاردو اساتذہ ڈاکٹر علاء الدین خان(راجندر کالج)، جناب حسیب الرحمن (جگدم کالج)، ڈاکٹر ضیاء الہدیٰ انصاری(جگ لال چودری کالج)، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی،ڈاکٹر سہیل انور(پٹنہ یونیورسٹی)، ڈاکٹر ابوالکلام مسرورالہادی سرمدی(مگدھ یونیورسٹی)، ڈاکٹر زرنگار یاسمین(مظہر الحق یونیورسٹی)، ڈاکٹر محمد اسداللہ (دہلی) اور ڈاکٹر محمد نوید(پاکستان) کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مختلف مقامات سے اساتذہ، ریسرچ اسکالرس اور طُلبہ و طالبات نے اس میں شرکت کی۔ ویب لیکچرکی نظامت کے فرائض آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر سید عبدالخالق(صدر شعبہ اردو،،رام جئے پال کالج) نے بحسن و خوبی انجام دیا۔

You may also like

Leave a Comment