Home قومی خبریں سندھیاکوجلد غلطی کااحساس ہوگا،نظریات پر سیاسی مفاد کوترجیح دی: راہل گاندھی 

سندھیاکوجلد غلطی کااحساس ہوگا،نظریات پر سیاسی مفاد کوترجیح دی: راہل گاندھی 

by قندیل

 

نئی دہلی:

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جیوتی رادتیہ سندھیا کے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کو لے کربڑا بیان دیاہے۔ جیوتی رادتیہ سندھیا پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاہے کہ یہ ایک نظریے کی جنگ ہے۔میں جیوتی رادتیہ سندھیا کو بخوبی جانتا ہوں۔ ان کے ساتھ میری دوستی پرانی ہے۔ہم دونوں ایک ساتھ کالج میں پڑھے ہیں۔ وہ اپنے سیاسی مستقبل کو لے کر ڈرے ہوئے تھے۔ لہٰذاانہوں نے اپنے نظریات کو جیب میں ڈال دیا اور آر ایس ایس کے ساتھ چلے گئے۔حالانکہ انہوں نے جو کیا ہے، اس کا انہیں جلد ہی احساس ہو جائے گا۔ وہاں ان کو احترام نہیں ملے گا۔اس دوران راہل گاندھی نے ملک کی اقتصادی حالت کو لے کر مودی حکومت پر کرارا حملہ بھی بولاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ملک کی اقتصادی حالات خراب ہوچکی ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ اورشیئر مارکیٹ میں جو ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ شیئرمارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔جب ان سے مدھیہ پردیش کی سیاست کو لے کر سوال کیا گیا، تو وہ اس کو ٹال گئے۔ انہوں نے کہاہے کہ میں کانگریس کاصدرنہیں ہوں۔ میں صرف معیشت کے بارے میں بولنے آیاہوں۔کروڑوں لوگوں پر اس کا اثر پڑ رہا ہے۔ مودی حکومت معیشت سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔سال2008 کی مثال سب کے سامنے ہے، کس طرح معیشت بچی تھی۔ لوگوں نے پیسے اس وقت بچا کر رکھے تھے اور استعمال کیا، لیکن آج غریبوں کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ پی ایم کو بتانا چاہیے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ملک کی معیشت کو لے کر اس وقت میڈیا کے سامنے آئے ہیں، جب ہفتے کے چوتھے دن جمعرات کو بھارتی اسٹاک مارکیٹ نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ درج کی ہے۔ کاروبار کے دوران سنسیکس 3200 پوائنٹس تک لڑھک گیا، تو نفٹی میں بھی تقریباََ 1000 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی۔میڈیا سے مخاطب ہوئے راہل نے سندھیا کے سوال پر بار بار اپنی دوستی کا ذکرکیا۔ انہوں نے یہ تک کہاہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا کے دل میں کچھ، زبان پر کچھ اورہے۔ انہوں نے کہاہے کہ حقیقت یہ ہے کہ انہیں وہاں (بی جے پی میں) احترام نہیں ملے گا اور وہ مطمئن نہیں ہوں گے۔ انہیں اس کا احساس بعد میں ہوگا، مجھے پتہ ہے کیونکہ میں طویل عرصے سے ان کا دوست ہوں۔ سندھیا کے دل میں کچھ اور ہے، زبان پر کچھ اورہے۔

You may also like

Leave a Comment