19 C
نئی دہلی
Image default
اسپورٹس

سندھو نے جیت سے کیا پی بی ایل کا اختتام، آخری میچ میں رتوپرنا کو شکست دی

حیدرآباد:
اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے یہاں امید کے مطابق رتوپرنا کو شکست دی لیکن ان کی ٹیم حیدرآباد ہنٹرس پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) سے باہر ہو چکی ہے۔موجودہ عالمی چمپئن اور ریو اولمپکس کی سلور یافتہ سندھو نے پونے ایسیس کی رتوپرنا کو شکست دی اور پی بی ایل کا اختتام جیت سے کیا۔وہیں پی بی ایل میں ڈیبو کرنے والے جیمنی منجو ناتھ نے حیدرآباد کے ٹرمپ کھلاڑی پریانشو راجاوت کو شکست دی۔اس سے پہلے پونے کے چراغ شیٹی اور ہیڈرا نے بین لین اور سین وینڈی پر کامیابی حاصل کی تھی۔حیدرآباد کے لیے مخلوط ڈبلزمیں ولادیمیر ایوانوف اور این ایس ریڈی کی جوڑی نے کرس ایڈکک اور جبرائیل ایڈکک کی جوڑی کو شکست دی۔اس سے دونوں ٹیمیں اپنے ٹرمپ میچ گنواکر 1-1 کی برابری پر چل رہی ہیں۔ فیصلہ کن اور پانچویں میچ سے مقابلے کا نتیجہ نکلے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment