سدھو کے اہل خانہ سے گہرے تعلقات،جلد ہی ہماری ٹیم کا حصہ بنیں گے:امریندر سنگھ

نئی دہلی:وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوت سنگھ سدھو ہماری ٹیم کاحصہ بنیں۔ جمعرات کومیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے کہاہے کہ مجھ سے نوجوت کے کنبے کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔انہیں کچھ وقت درکار ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی ہماری ٹیم کاحصہ بن جائیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ نے مختلف امور سے متعلق سوالات کا کھل کر جواب دیا۔ انہوں نے کہاہے کہ جب تک میں یہاں ہوں ، کسی بھی طرح کی دہشت گردی کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کسی بھی خالصتانی تحریک کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہم پاکستان کی دراندازی نہیں ہونے دیں گے۔ میں ایسی کسی بھی تحریک کی کمر توڑ دوں گا۔