شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں داخلہ شروع، آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ21 ستمبر

مدارس کے فارغین کے لیے خصوصی رعایت

پٹنہ14 ستمبر (پریس ریلیز) پٹنہ یونیورسٹی میں ایم اے اردو میں داخلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات 21 ستمبر تک پٹنہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ ایم اے اردو میں ویسے طلبہ و طالبات بھی داخلہ کے اہل ہیں جنہوں نے گریجوئیشن میں سبسیڈری (100 نمبر) یا کمپوزیشن (50 نمبر) کے طور پر اردو بطور لازمی موضوع رکھا ہو۔ اس کے علاوہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے عالم اور دارالعلوم ندوۃ العلماء(لکھنو)، دارالعلوم دیوبند اور جامعہ اشرفیہ مبارکبار پور سے فضیلت کیے ہوئے طلبہ بھی پٹنہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں داخلہ کے اہل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے شمیم اسلم آفس اسسٹنٹ سے ان کے نمبر 9835087498 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ پٹنہ یونیورسٹی کا شعبۂ اردو اپنی فعالیت اور اچھے نتائج کے لیے ملک بھر میں معروف ہے۔ یہاں طلبہ و طالبات کے اندر مختلف پروگراموں، سمینار، مشاعرہ، ورک شاپ، ادبی محفلوں اور مذاکروں کے توسط سے ادبی ذوق کو فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ شعبہ اردو کے فارغین ملک و بیرون ممالک میں اپنی خدمات کے ذریعہ شعبہ کا نام روشن کر رہے ہیں۔ آن لائن فارم پٹنہ یونیورسٹی کی ویب سائٹapply.puonline.co.in/online/Course_Details.aspx پر دستیاب ہے۔ آن لائن فارم بھرنے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی دفتر میں جمع کرنی ہے۔