Home قومی خبریں شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سہ روزہ کثیرلسانی بین الاقوامی ویبینار۲۰جون سے

شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سہ روزہ کثیرلسانی بین الاقوامی ویبینار۲۰جون سے

by قندیل

بین الاقوامی ویبینارکا مقصداردو ، ہندی، انگریزی، فارسی اور سنسکرت زبان وادب کی ترویج و اشاعت ہے:پروفیسر اسلم جمشید پوری

میرٹھ :
شعبہ اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے پریم سیمینار ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت صدر شعبۂ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری صاحب نے فرمائی۔ پروفیسر اسلم جمشید پوری نے پریس کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ شعبہء اردو آنے والی مورخہ 20؍تا22 ؍جون 2020ء میں ایک سہ روزہ کثیر لسانی بین الاقوامی ویبنار(اردو ، ہندی ،انگریزی، سنسکرت اور فارسی) کا انعقاد کر رہا ہے۔جس کا عنوان ’’سماجی تغیرات کے زبان و ادب پر اثرات‘‘ ہے۔ اس ویبینارکا خاص مقصداردو ، ہندی، انگریزی، فارسی اور سنسکرت زبانوں کی ترقی اور ادب کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ قلم کاروں کی تخلیقات کو پرکھنا ان کے کاموں کو عوام سے روبروں کرانا اور طلباء و طلبات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔
سہ روزہ کثیرلسانی بین الاقوامی ویبینار کا افتتاحی اجلاس 20؍ جون صبح 11:00؍ بجے عمل میں آئے گا۔ جس کی صدارت پروفیسر این کے تنیجا(شیخ الجامعہ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)کریں گے۔ ویبنارکا افتتاح پروفیسر یوسف عامر(وائس چانسلر، الجامعہ،الازہر یونیورسٹی، مصر) کے دست مبارک سے ہوگا۔جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹرشیخ عقیل احمد(ڈائریکٹر این سی پی یو ایل منسٹری آف ایچ آرڈی حکومت ہند) اور مہمانانِ ذی وقار کے بطور محترم، وی این رائے(سابق شیخ الجامعہ، مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی، وردھا) پروفیسر وائی سنگھ (ڈین فیکلٹی آف آرٹس،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) شریک ہونگے۔کلیدی خطبہ پروفیسر ارتضیٰ کریم(ڈین فیکلٹی آف آرٹس، دہلی یونیورسٹی، دہلی) پیش کریں گے، اور نظامت کے فرائض پروگرام کے روح رواںپروفیسر اسلم جمشید پوری(صدر شعبہء اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) انجام دیںگے۔
پہلا ٹیکنکل اجلاس ہندی کا ہوگاجس کی صدارت پروفیسر وائی وملا(پرووائس چانسلر، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) پروفیسر نوین چندر لوہانی(صدر شعبہء ہندی،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) فرمائیں گے۔ ڈاکٹر پرگیہ پاٹھک(ایسو سی ایٹ پروفیسر ،این اے ایس کالج، میرٹھ)محترم جے نندن(جمشیدپور) محترم شکیل صدیقی(لکھنؤ)ڈاکٹرروپا سنگھ(ایسو سی ایٹ پروفیسر، بابو شوبھا رام آرٹ کالج آف الور) ڈاکٹرودیا ساگر(شعبہء ہندی ،سی سی ایس یو ، میرٹھ)اپنے اپنے مقالات پیش کریں گے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر الکا وشسٹھ(شعبہء اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)انجام دیں گی۔دوسرا ٹیکنکل اجلاس اردو کا ہوگا جس کی صدارت کے فرائض مشترکہ طور پر پروفیسر کوثر مظہری(دہلی) ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی(پٹنہ) ادا کریں گے۔ ڈاکٹر نعیم انیس(کلکتہ) ڈاکٹر عابد حسین حیدری(سنبھل) ڈاکٹرر یحانہ سلطانہ(نوئیڈا)ڈاکٹر یوسف رامپوری(رام پور) اپنے اپنے مقالات پیش کریں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر آصف علی(شعبہء اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) انجام دیںگے۔دونوں سیشن کے بعد شامِ غزل کی محفل سجائی جائے گی۔اس میں میرٹھ کے معروف فنکار محترم مکیش تیواری غزلیں پیش کریں گے۔

سہ روزہ بین الاقوامی کثیر لسانی ویبنار کے دوسرے دن 21؍جون 2020ء کو اردو سیشن کا انعقاد 11:00 بجے سے 12:00 بجے تک ہوگا۔اس سیشن کی صدارت کے فرائض پروفیسر شہاب عنایت ملک(کشمیر)پروفیسر فاروق بخشی(حیدرآباد)ادا کریں گے۔اردو سیشن میں ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی(پٹنہ)ڈاکٹر فریدہ انصاری(قطر) ڈاکٹر درخشاںزریں(گیا) ڈاکٹر محمد کاظم(دہلی) ڈاکٹر فوزیہ بانو(میرٹھ) غلام نبی کمار(دہلی ) اپنے اپنے مقالات پیش کریں گے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شاداب علیم(شعبہء اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) انجام دیں گی۔انگریزی کاسیشن1:30-12:30 ؍بجے دوپہر، عمل میں آئے گا۔جس کی صدارت پروفیسر انیس الرحمان(دہلی)فرمائیں گے۔ مقالہ نگار وں میںپروفیسر ثمینہ خان(اے ایم یو، علی گڑھ) پروفیسر پردیپ ترکھا(ایم ایل ایس یونیورسٹی ، ادے پور)پروفیسر حسیب الدین قادری(مانو، حید رآباد)پروفیسر آئی ڈی تیواری(چھتیس گڑھ)ڈاکٹر مرینالنی اننت(مظفرنگر) اپنے اپنے مقالات پیش کریں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض محترم آر ایم، تیواری(ڈی اے وی کالج مظفر نگر) ادا کریں گے۔
انگریزی سیشن کے بعد محفلِ افسانہ کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ سیشن 2:30-1:30؍ بجے تک ہوگا۔محفل افسانہ کی صدارت ڈاکٹر پرویز شہر یار(دہلی) محترم اشتیاق سعید(ممبئی) اور نیازاختر (جمشیدپور) فرمائیںگے۔ افسانے کی اس محفل میںڈاکٹر فرقان سنبھلی(سنبھل)ارشد منیم(مالیر کوٹلہ، پنجاب) مہیم اختر( لندن)محترم حنیف خان (علی گڑھ) اپنے اپنے افسانے پیش کریں گے۔ جبکہ نظامت کے فرائض شعبہء کی ریسرچ اسکالر شوبی زہرا نقوی انجام دیںگی ۔
عالمی کوی سمیلن و مشاعرہ 3:00 ؍بجے سے 4:00 ؍ بجے شام عمل میں آئے گا۔ جس کی صدارت محترم عارف نقوی (صدر، اردو انجمن برلن، جرمنی) فرمائیںگے۔شعراء حضرات میںجاویددانش(کناڈا)صدف مرزا(ڈنمارک) عشرت معین سیما(جرمنی)محترم مقصود انور مقصود (قطر) ولا جمال (مصر) پروفیسر شہپر رسول(دہلی) پروفیسر فاروق بخشی(حیدرآباد) ڈاکٹر نواز دیوبندی(دیوبند)محترم ذکی طارق(غازی آباد)محترمہ علینا عترت(غازی آباد)فخری میرٹھی(میرٹھ)محترمہ تُشا شرما(میرٹھ)احمدعلوی(دہلی) عبداللہ عثمانی(دیوبند) اظہر اقبال(میرٹھ)ایشور چندگمبھیر(میرٹھ)فرقان سردھنوی(سردھنہ) شریک مشاعرہ ہونگے ۔اس عالمی کوی سمیلن و مشاعرہ کی نظامت فرقان سردھنوی(سردھنہ)انجام دیں گے۔
22؍جون 2020ء کو اردو سیشن صبح 11:15-10:00؍ بجے منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس کی صدور صاحبان پروفیسر انور پاشا(دہلی)پروفیسر شہپررسول(دہلی)ڈاکٹر علی محمد آصف(موریشس) ہونگے۔اجلاس میں ڈاکٹر ناصرہ بصری(جے پور)ٖڈاکٹر عقیلہ غوث(مہاراشٹر) ڈاکٹر الطاف انجم(کشمیر) محترمہ صدف مرزا (ڈنمارک)ڈاکٹر ہما مسعود(میرٹھ)ڈاکٹر فرحت خاتون(میرٹھ) نوشاد منظر(دہلی) اپنے اپنے مقالات پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹرآصف علی(شعبہء اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) ادا کریں گے۔
فارسی اور سنسکرت سیشن 12:45-11:30؍ بجے عمل میں آئے گا۔ جس کی صدارت پروفیسرڈاکٹر بلرام شکلا(دہلی) کریں گے۔او رمقالہ نگاروں میں ڈاکٹر واچسپتی مشرا(میرٹھ)پروفیسر اخلاق آہن(جے این یو ،دہلی) پروفیسر شاہ حسین احمد( آرا)پروفیسر صالحہ رشید(الہ آباد) ڈاکٹر محمدقمر عالم(اے ایم یو علی گڑھ) اپنے اپنے مقالات پیش کریں گے۔
بین الاقوامی ویبنار میں اردو رسرچ اسکالر سیشن بھی منعقد کیا جائے گیا یہ سیشن 2:00-12:45؍ بجے تک گا ۔ جس کی صدارت مشترکہ طور پر پروفیسر شبنم حمید(الہ آباد) اور ڈاکٹر محمد کاظم(دہلی) فرمائیں گے۔جبکہ مقالہ نگاروں میں محترم سید ساجد علی، محترمہ فرح ناز، محترم تابش فرید، محترمہ تسلیم جہاں،ڈاکٹر رضیہ بیگم،محترم نوید خان اپنے اپنے مقالات پیش کریں گے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹرارشاد علی(شعبہء اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) انجام دیںگے۔
اردو رسرچ اسکالر سیشن کے بعد3:00-2:00؍ بجے تک افسانہ کی محفل سجائی جائیں گی جس کی صدار ت محترم مشتاق نوری (پٹنہ)محترم اسرار گاندھی(الہ آباد) مشترکہ طور پر فرمائیں گے۔افسانہ نگار وں میں محترم طاہر انجم صدیقی(مہاراشٹر) عامر نظیرڈار(دہلی) سلمان عبدالصمد(دہلی)محترمہ مینا خان(نوئیڈا) اپنے اپنے افسانے پیش کریں گے۔اورنظامت کے فرائض ڈاکٹرارشاد سیانوی(شعبہء اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)انجام دیں گے۔
شام 3:00بجے سے4:00 ؍ بجے اختتامی اجلاس عمل میںآئے گا۔جس کی صدارت پروفیسر اسلم جمشید پوری(صدر شعبہء اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)فرمائیںگے۔مہمانِ خصوصی پروفیسر وائی وملا(پرووائس چانسلر، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)مہمانانِ ذی وقار پروفیسر خواجہ اکرام الدین(ڈپارٹمنٹ آف اردو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، دہلی)ہونگے۔ اس سہ روزہ بین الاقوامی کثیر لسانی ویبنار پر پروفیسر وائی سنگھ (ڈین فیکلٹی آف آرٹس) ڈاکٹر عابد حسین حیدری(سنبھل) ڈاکٹر پرگیہ پاٹھک(ایسو سی ایٹ پروفیسر ،این اے ایس کالج، میرٹھ) اظہارِ خیال فرمایں گے اورنظامت کے فرائض ڈاکٹر آصف علی(شعبہء اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ)انجام دیں گے۔
٭٭٭

You may also like

Leave a Comment