Home قومی خبریں شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام چہار روزہ بین الاقومی نوجوان اسکالر ز ویبینار کا آغاز

شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام چہار روزہ بین الاقومی نوجوان اسکالر ز ویبینار کا آغاز

by قندیل

 

میرٹھ:شعبۂ اردو کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ وہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ اردو کے نئے قارئین اور اردو زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے حضرات کو بھی سامنے لائے اس مقصد کے حصول کے لیے شعبۂ اردو وقتاً فوقتاً سیمینار، مشاعرے، کوئز اور بیت بازی، شام غزل، شام افسانہ، قوالی،ڈرامے جیسے مختلف پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے۔اسی سلسلے میں شعبۂ اردومورخہ 07/تا10 /اگست 2020ء میں ایک چہار روزہ بین الاقومی نوجوان اسکالر ز ویبنار کا انعقاد کر رہا ہے۔جس کا عنوان ”اکیسویں صدی میں اردو تحقیق و تنقید: سمت و رفتار“ ہے۔ اس ویبنار میں ایم۔اے، ایم فل، پی ایچ ڈی، کے طالب علم اپنے اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ اس ویبنار میں ملک ہندوستان سے باہر کے ملکوں میں مصر، ماریشش، بنگلہ دیش، ترکی، جرمنی، ڈنمارک وغیرہ جامعات کے اسکالرس حصّہ لیں گے۔ اس ویبنارکا خاص مقصداردوزبان کی ترقی اور ادب کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ نوجوان قلم کاروں کی تخلیقات کو پرکھنا ان کے کاموں کو عوام سے روبروں کرانا اور طلباء و طلبات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔شعبہئ اردو کا یہ چہار روزہ بین الاقوامی ویبنار اردو انجمن برلن، جرمنی یوروپین لٹریری سرکل ڈنمارک، الہ آبادیونیورسٹی، پریاگ راج کے باہمی اشتراک سے عمل میں آرہا ہے۔ اس چہار روزہ ویبنار میں بیرونی ممالک، مصر، ماریشش، بنگلہ دیش، ترقی، جرمنی، ڈنمارک، تہران، تاشقند، جاپان وغیرہ کے ریسرچ اسکالر اور محققین و ناقدین حصّہ لیں گے۔

اس چہار روزہ بین الاقوامی ویبنار کا افتتاحی جلسہ کل مورخہ 07/ اگست 2020ء کو صبح 10/ بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت کے فرائض پروفیسر شمیم حنفی (سابق صدر شعبہء اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی) انجام دیں گے، جبکہ افتتاح پروفیسر یوسف عامر وائس چانسلر جامعہ ازہر، مصر کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔ چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر این کے تنیجا اور اردو انجمن برلن جرمنی کے صدر محترم عارف نقوی، اس مجلس کے مہمانان خصوصی نیز چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر نوین چند لو ہنی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے اردو شعبے کے صدر پروفیسر ظفر احمد مہمانان اعزازی ہوں گے۔ شعبہء اردو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر انور پاشا اور شعبہء اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے سابق طالب علم ڈاکٹر ابراہیم افسر کلیدی خطبے پیش کریں گے، جبکہ چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے اردو شعبے کے صدر اورعلمی ویبنار کے کنوینر پروفیسر اسلم جمشید پوری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس افتتاحی اجلاس کے علاوہ کل دو تکنیکی اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔ جس میں لکھنؤ، پریاگ راج، دہلی، پٹنہ،پنجاب اور ممبئی کی جامعات کے علاوہ بنگلہ دیش اور مصر کی جامعات کے ریسرچ اسکالرز بھی اپنے مقالات آن لائن پیش کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment