Home قومی خبریں بی جے پی لیڈران نے وزیر اعظم کی درازی عمر کیلئے کی پوجا

بی جے پی لیڈران نے وزیر اعظم کی درازی عمر کیلئے کی پوجا

by قندیل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت میں کوتاہی کے ایک دن بعد بی جے پی لیڈران نے ملک کے مختلف حصوں میں مندروں میں جاکر پوجا کی اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔بی جے پی لیڈروں نے بھی ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ’پی ایم مودی کی عمردرازہو‘ کے ساتھ ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر اعظم کیلئے ’مہامرتیونجے‘ کے نعرے کے ساتھ ساتھ پوجا کی، جب کہ بی جے پی کے قومی نائب صدر بائی جینت جئے پانڈا نے دارالحکومت دہلی کے جھنڈے والان مندر میں پوجا کی۔

You may also like

Leave a Comment