Home قومی خبریں شرجیل امام کومزیدتین دن کی پولیس ریمانڈپربھیجاگیا

شرجیل امام کومزیدتین دن کی پولیس ریمانڈپربھیجاگیا

by قندیل

نئی دہلی: جواہرلال نہرویونیورسٹی کے ریسرچ اسکالرشرجیل امام جنھیں چنددن قبل سیڈیشن چارج میں گرفتار کیا گیا تھاانھیں آج ساکیت کورٹ میں چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پرشوتم پاٹھک کے سامنے پیش کیاگیاـ کورٹ نے شرجیل امام کومزیدتین دن کی پولیس ریمانڈپربھیج دیاہےـ قابل ذکرہے کہ جے این یواسکالرپرایک تقریرمیں آسام کومرکزسے کاٹنے کی بات کہنے کولے کرغداری کیس درج کیا گیا اورانھیں بہارسے گرفتار کیا گیاہے ـ انھوں نے گزشتہ 16جنوری کوعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے /این آرسی کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں کے سامنے تقریرکرتے ہوئے آسام اورشمال مشرقی ہندوستان کومرکزسے کاٹنے کی بات کہی تھی ـ

You may also like

Leave a Comment