Home قومی خبریں شرجیل امام کو 5 دن کی پولیس ریمانڈمیں بھیجاگیا،پوچھ تاچھ شروع

شرجیل امام کو 5 دن کی پولیس ریمانڈمیں بھیجاگیا،پوچھ تاچھ شروع

by قندیل

 

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کو 5 دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیاگیاہے اورپوچھ تاچھ شروع کردی گی ہے۔اس سے پہلے دہلی پولیس کی کرائم برانچ شرجیل امام کو لے کر ساکیت کورٹ پہنچی اور جج کے سامنے پیش کیا گیا۔لیکن انتہائی اشتعال انگیزنعرہ لگانے والے انوراگ ٹھاکراب تک آزادہیں اوران پرکوئی مضبوط کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجیش دیو کے مطابق شرجیل امام کی 5 دن کی ریمانڈ طلب کی گئی تھی۔بہارکے جہان آباد سے گرفتارشرجیل امام کو بدھ کو پٹنہ سے دہلی لایاگیا۔ گرفتاری کے بعدجہان آباد کورٹ سے منگل کو دہلی پولیس نے شرجیل کو ٹرانزٹ ریمانڈ پرلیاتھا۔ڈپٹی کمشنر راجیش دیونے کہاہے کہ شرجیل سے پوچھ گچھ کے لیے باقی ریاستوں کی پولیس ٹیمیں بھی دہلی آ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرجیل امام کو ریمانڈ پر لینے کی ضرورت اس لیے بھی ہے، کیونکہ اس سے لمبی پوچھ تاچھ کی جانی ہے۔ساتھ ہی اس کی مبینہ متنازعہ اورمبینہ اشتعال انگیز تقریر کی ویڈیو کی درستگی کی تصدیق بھی اس سے کرنی ہے۔افسرنے کہاہے کہ پتہ بھی لگانا ہے کہ شرجیل امام کے پیچھے اور کون کون لوگ ہیں۔

You may also like

Leave a Comment