شردپوارنے پوچھا،ایل اے سی کے حالات کیاہیں ؟

نئی دہلی:دفاعی امورسے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو)ہوا۔یہ اجلاس پارلیمنٹ احاطے میں منعقدکیاگیاتھا۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کئی دیگر جماعتوں کے لیڈران اس میٹنگ میں موجودتھے۔ اس اجلاس کا باضابطہ ایجنڈا سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسزکے لیے راستوں اور دیگر اشیاء کے معیار کی نگرانی کرنا تھا۔ اس دوران این سی پی سپریمو شرد پوار نے لداخ میں ایل اے سی کے حالات کے حوالے سے وضاحت کامطالبہ کیاہے ۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق این سی پی لیڈر شردپوارنے لداخ میں ایل اے سی کے ساتھ موجودہ صورتحال پر ایک پریزنٹیشن کامطالبہ کیاہے۔