Home قومی خبریں شراب کی پابندی پر چراغ پاسوان کا سی ایم نتیش پر حملہ:بہاریوں کو اسمگلر بنایا جارہا ہے

شراب کی پابندی پر چراغ پاسوان کا سی ایم نتیش پر حملہ:بہاریوں کو اسمگلر بنایا جارہا ہے

by قندیل

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخ قریب آتے ہی قائدین کے مابین لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ ایل جے پی صدر چراغ پاسوان نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر شراب بندی کے معاملے پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب بندی کے نام پر بہاریوں کو اسمگلر بنا یاجارہا ہے۔ بہار کی مائیں اور بہنیں اپنے لوگوں کو اسمگلر بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ انتخابی میدان میں تنہا اترنے والے چراغ پاسبان نے ایک بار پھر نتیش کمار اور ان کی حکومت پر حملہ کیا۔ پاسوان نے کہاکہ پابندی کے نام پر بہاریوں کو اسمگلر بنایا جارہا ہے۔ بہار کی ماؤں بہنیں اپنے لوگوں کو اسمگلربنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔ بہار کے وزیر اعلی کے ساتھ تمام وزرا جانتے ہیں کہ بہاری روزگار کی کمی کی وجہ سے شراب کی اسمگلنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے گویا سب کو سانپ سونگھ گیا ہو۔ واضح رہے کہ چراغ پاسوان نے سی ایم نتیش کمار سے تلخ تعلقات کی وجہ سے این ڈی اے اتحاد سے الگ ہوکر تنہا بہار انتخابات میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چراغ کی پارٹی ایل جے پی نے نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے خلاف امیدوار کھڑا کیا ہے۔ ایل جے پی نے کچھ جگہوں پر بی جے پی کے خلاف بھی امیدوار کھڑا کیا ہے ۔ تاہم چراغ پاسوان مسلسل وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کر رہے ہیں۔ایک طویل عرصے سے چراغ پاسوان اور نتیش کمار کے مابین لفظی جنگ جاری ہے۔ انتخابات کے ساتھ ہی الزام تراشی کا یہ دور شدت اختیار کر گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment