شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کی طرف سے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

ممبئی:کنگنا رنوت کے خلاف ایک اور ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس بارمعروف شاعر اورنغمہ نگار جاوید اختر نے کنگنا پر کیس درج کرایا ہے ۔ خبر کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا کے ایک بیان پر اعتراض کیا ہے۔ کنگنا نے دعویٰ کیا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں گھر بلایا تھا اور دھمکی دی تھی کہ وہ ریتک روشن سے معافی مانگیں۔بالی ووڈ نیوز ویب سائٹ اسپاٹ بوائے کی اطلاع کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا کو کوئی دھمکی نہیں دی تھی۔ اب معاملہ عدالت جا پہنچا ہے اور معروف شاعر جاوید اختر ہتک عزت کی طویل جنگ کےلیے تیار ہیں۔ ماورائے عدالت مصالحت کی کوئی گنجائش ہی نہیں ۔داکارہ کی بہن اور منیجر رنگولی چندیل نے جاوید اختر کو ٹوئٹ کرکے کنگنا پر دھمکی دینے کا الزام عائد کیاتھا ۔ انہوں نے لکھا کہ جاوید اختر نے کنگنا رنوت کو گھر بلایا اور ریتک روشن سے معافی مانگنے کی دھمکی دی۔خیال رہے کہ کنگنا 2009 سے 2013 تک ریتک روشن کے تعلقات میں تھیں، رشتہ کے اختتام کے بعددونوں میں کافی تنازعہ ہوا۔ 2016 میں ہونے والے ایک شو میں کنگنا نے ریتک کو سیلی ایکس کہا تھااور دعوی کیا کہ ثبوت کے طور پر ان کے پاس وہ تمام ای میلز ہیں جو ریتک نے تعلقات کے دنوں کیے تھے،ریتک نے کنگنا کےخلاف ممبئی کرائم برانچ میں شکایت درج کروائی تھی۔