Home قومی خبریں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظفرنگر میں احتجاج

شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظفرنگر میں احتجاج

by قندیل

 

مظفرنگر:شہری ترمیمی بل کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے ملک گیر احتجاج کے تحت آج جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کی قیادت میں ملی وسماجی تنظیموں نے مظفرنگر میں احتجاج درج کراتے ہوئے اس کالے قانون کے خلاف صدر جمہوریہ ہند کے نام میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سپر د کیا، اس کے موقع پر سیکولر لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک رہے۔معلوم ہوکہ مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ہونے والے جمعیۃ کے اس احتجاج کے لئے ضلع انتظامیہ نے اجازت دینے کے بعد اس کو منسوخ کردیاتھا، اس کے باوجود بارش میں ہی جمعیۃ ذمہ داران کے ساتھ سماجی تنظیموں کے سربراہان اور سیکولرہندو لیڈرا ن جمع ہوئے اور شہری ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے اس کے احتجاج درج کرایا، اور ضلع انتظامیہ کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈ م سپرد کیا،ضلع انتظامیہ، پولیس فورس،خفیہ انٹلی جنس،کی کثیر تعداد باریکی سے نگرانی کرتے نظرآئے۔حافظ محمد فرقان اسعدی، مولانا جمال الدین قاسمی، سابق ایم پی ہریندر ملک کی قیادت میں لوگوں نے احتجاج کیا۔مولانا محمد موسیٰ قاسمی نے اس موقع پرکہاکہ دستور بچانے کی خاطر آج ہم سبھی ہندومسلم انصاف پسند لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے ہونے والی اس سازش کو ناکام کیاجائے، صدر جمہوریہ سے مطالبہ بھی کرتے ہیں وہ خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس کو منسوخ کریں۔

اس موقع پر حافظ محمدفرقان اسعدی نے کہا کہ ہم خدام جمعیۃ مطالبہ کرتے ہیں مذہبی طور سے تقسیم کرنے والے اس بل کو فوری طورسے ختم کیا جائے جو ہندوستانی شہریوں کے درمیا ن تفریق پیدا کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اس کے خلاف آواز بلند کرسکیں۔سابق ممبر پارلیمنٹ ہریندر ملک نے کہاکہ بھارتیہ آئین کی دفعہ 14.15,21میں اس بات کی صراحت کی گئی ملک کے شہریوں کے ساتھ کسی بھی معاملہ میں مذہب کے نام پر تفریق نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ملک قانون سے چلے گا، کسی کی غنڈہ گردی سے نہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات بہت حساس ہیں، بولنے کی آزادی پر بھی قدغن لگانے کی کوششیں کی جارہی۔جمعیۃ کے صوبائی نائب صدر مولانا جمال الدین قاسمی نے کہاکہ یہ کالا قانون کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ملک کا سیکولر ڈھانچہ بچانے کی ذمہ داری ہر شہری کی ہے۔ابھیشیک چودھری نے کہاکہ ہم صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس کالے قا نون کو ختم کریں،۔ضلع سکریٹری مولانا موسیٰ قاسمی نے کہاکہ اس بل کے خلاف مظفرنگر میں کئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جس میں بڈھانہ، جانسٹھ، کھتولی، مدینہ چوک شامل رہے،اس موقع پر سابق ایم پی ہریندر ملک، سابق ایم ایل اے سومانش پرکاش، حاجی اجمل الرحمان،شاہی امام مولانا محمد ذاکر،حافظ فرقان اسعدی، مولانا جمال الدین قاسمی، مولانا زین الدین، مولانا احسان الحق قاسمی، پیغام انساینت کے صدر حاجی آصف راہی، حافظ محمد صادق، قاری عبد الماجد،اسعد فاروقی،اسعد پاشا، چندن چوہان، سدھیر بھارتیہ، ابھیشیک چودھری،قاری شعیب عالم، دلشاد پہلوان، نوشاد ممبر وغیرہ موجود رہے۔

You may also like

Leave a Comment