Home قومی خبریں شاہین باغ کی باہمت خواتین اس شہرکی شان ہیں، اس دیش کی جان ہیں: ششی تھرور

شاہین باغ کی باہمت خواتین اس شہرکی شان ہیں، اس دیش کی جان ہیں: ششی تھرور

by قندیل

نئی دہلی: آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احتجاج کے اکتیسویں دن سینئر کانگریسی لیڈروایم پی ششی تھرورنے مظاہرین سے خطاب کیااورجامعہ کے طلبہ سے اظہاریکجہتی کیاـ انھوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی طلبہ کے ساتھ ہے اوروہ شہریت ترمیمی قانون واین آرسی کی مخالفت میں کھڑی ہےـ انھوں نے جامعہ کے بعدشاہین باغ میں جاری خواتین کے احتجاج سے بھی خطاب کیاـ ششی تھرورنے بعدمیں ٹوئٹ کرکے لکھاکہ مجھے جامعہ آکرخوشی ہوئی، آپ سب پوری قوت کے ساتھ ڈٹے رہو، ہم آپ کے ساتھ ہیں ـ انھوں نے شاہیں باغ میں بھی خطاب کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون واین آرسی کے خلاف کانگریس کے موقف کوپیش کرتے ہوئے مظاہرین کی ہمت وحوصلہ کی تعریف کی اورکہاکہ ہم سب آپ کی حمایت میں کھڑے ہیں ـ تھرورنے گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کررہیں شاہین باغ کی باحوصلہ خواتین کی بھی تعریف کی ـ تھرورنے کہاکہ آپ اس شہرکی شان ہیں، اس دیش کی جان ہیں ـ ششی تھرورکے ساتھ دہلی کانگریس کے صدرسبھاش چوپڑہ اورسیلم پورکے سابق ایم ایل اے چودھری متین احمدبھی تھےـ قابل ذکرہے کہ آج جامعہ ملیہ اسلامیہ وشاہین باغ میں بہت بڑی تعدادمیں عوام اکٹھاہوئے تھے، سبھوں کے ہاتھوں میں مختلف قسم کے پلے کارڈزتھے جن میں شہریت ترمیمی قانون، این آرسی، این پی آرکے خلاف مختلف سلوگنز لکھے ہوئے تھے اورجوان، بچے، عورتیں سب مرکزی سرکارکے اس آئین مخالف کے قانون کے خلاف پرجوش نظرآرہے تھے ـ دوتین دن سے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ آج یواین اوکی ٹیم شاہین باغ احتجاج کاجائزہ لینے پہنچے گی جس کی وجہ سے شاہین باغ میں کم وبیش پچاس ہزارلوگوں کامجمع اکٹھاہوگیاتھا، ان میں جامعہ نگرکے علاوہ دہلی کے دوردرازکے علاقے کے لوگ بھی تھےـ

You may also like

Leave a Comment