Home قومی خبریں شاہین باغ مظاہرے کے دوران بچے کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

شاہین باغ مظاہرے کے دوران بچے کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

by قندیل

نئی دہلی:شاہین باغ میں شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آرسی) مظاہرے کے دوران بچے کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔بہادری ایوارڈ یافتہ ساتویں کی طالبہ جین گرتن سداورتے نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کو خط لکھ کرمظاہرے میں معصوم بچوں کو لانے کو لے کر ہدایات دینے کی فریادکی۔بتا دیں کہ قومی دارالحکومت کے شاہین باغ میں شہریت ترمیم ایکٹ (سی اے اے) کو لے کر گزشتہ سال دسمبر سے ہی مظاہرہ مسلسل جاری ہے۔یہاں مظاہرہ کر رہے ایک خاندان کے 4 ماہ کے بچے کی موت ہو گئی۔ بچے کی موت کی وجہ مسلسل سرد ی میں رہنا بتایا گیا۔بچے کے والد ارشد نے کہاکہ ہم لوگ 29 تاریخ تک احتجاج میں تھے،دھرنا مظاہرہ سے دیر رات ہم واپس آئے اور ہم نے قریب ڈھائی بجے بچے کو دودھ پلایا تھا،جب صبح کے وقت ہم اٹھے تو دیکھا کہ بچہ بالکل خاموش تھا،اس کے بعد ہم فوری طور پر پہلے بٹلہ ہاؤس کلینک لے گئے، لیکن وہاں ہمیں بولا گیا کہ اسے ہولی فیملی ہسپتال لے جاؤ،ہماری اس ہسپتال میں جانے کی حیثیت نہیں تھی، اس لئے ہم بچے کو الشفا ہسپتال لے گئے،وہاں جب ڈاکٹر نے دیکھا تو کہا کہ بچے کی موت 5 گھنٹے پہلے ہی ہو چکی تھی۔

You may also like

Leave a Comment